
ماہ صیام میں صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سرگودھا میں کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 6 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند، 2 آر او پلانٹس اور 2 کمپریسر مشینیں ضبط کرلی گئی ہیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 2 ہوٹلز کی پروڈکشن بند کر دی ہیں جبکہ ناقص رنگوں اور مضر صحت کیمیکلز کے استعمال پر 2 سویٹس کو بھی کام کرنے سے روک دیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ناقص اسٹوریج اور سابقہ نوٹسز کی خلاف ورزیوں پر 9 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور معمولی نقائص پر 140 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
شعیب خان جدون نے مزید کہا کہ مضر صحت خوراک کا کارروبار کرنیوالوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News