
پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ زارا نور عباس جلد اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ ٹیلی فلم میں نظر آئیں گی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی بہت سی جوڑیاں ہیں جن کا تعلق شوبز سے ہے تاہم عموماََ ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ کسی فلم یا ڈرامے میں حقیقی شوہر اور بیوی نے ہیرو اور ہیروئن کا کردار نبھایا ہو۔
تاہم اب مشہور پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی جلد ہی ایک ٹیلی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے، اس ٹیلی فلم کا نام لَو لائف کا لا ہے جس میں یہ دونوں حقیقی میاں بیوی مرکزی کردار ادا کریں گے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ایک انسٹاگرام پیج پر سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنی زارا نور اور اسد صدیقی کی اس ٹیلی فلم کے دوران لی گئی چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں جس میں یہ دونوں اداکار مزاحیہ اور رومانوی پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔
تاہم یہ ٹیلی فلم کب ریلیز ہو گی اور اس کا ٹیزر کب ریلیز کیا جائے گا اس کے لئے ان کے مداحوں کا کرنا پڑے گا تھوڑا انتظار، جلد اس کی ریلیز کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News