Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینی عہدوں پر آئین شکن افراد کا ہونا ملک وقوم کے لئے نقصان دہ ہے، حسن مرتضیٰ

Now Reading:

آئینی عہدوں پر آئین شکن افراد کا ہونا ملک وقوم کے لئے نقصان دہ ہے، حسن مرتضیٰ

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آئینی عہدوں پر آئین شکن افراد کا ہونا ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے۔

حسن مرتضیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صدر مملکت کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے چیئرمین سینٹ کو بھیجنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں 22 دنوں سے حکومت کا نام و نشان نہیں، آئین شکن سیاست دانوں میں سے کسی کا سپنا ٹوٹا تو کوئی پیٹ سے خراب ہوگیا۔

جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے کہا کہ گورنر پنجاب کی صحت ناساز ہے انہیں ‘گیٹ ویل سُون’ کہوں گا، یہ صدمے میں ہیں انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب

Advertisement

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمر چیمہ کو سروسز اسپتال نہیں اس کے پیچھے واقع دماغی اسپتال میں داخل کیا جائے، ان کے پیچھے پیچھے عمران خان کو بھی اسی ہسپتال بھیجا جائے گا۔

پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ دعاگو ہوں کہ گورنر پنجاب بھی صدر مملکت کی طرح جلد صحتیاب ہوکر اپنی آئینی ذمہ داریاں سمجھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی عہدوں پر آئین شکن افراد کا ہونا ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے، عوام کو فوری طور پر مہنگائی اور لاقانونیت سے ریلیف دلوانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر