انڈین پریمئیر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
دہلی کیپیٹلز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مچل مارش کی طبیعت کے حوالے سے طبی ماہرین بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
مچل مارش کے علاوہ بھی آئی پی ایل میں شریک دیگر کھلاڑیوں کے کورونا کیسز مثبت آئے ہیں مگر ان کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔
آسٹریلوی بلے باز 30 سالہ مچل مارش نے آئی پی ایل میں اتوار کے اپنے پہلے میچ میں گراؤنڈ میں اترے تھے اس میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے 16 رنز سے شکست دی تھی۔
دہلی کیپیٹلز کے دیگر کھلاڑی جو کورونا سے متاثر ہیں وہ ابھی اپنے ہوٹل کے کمروں میں آئسولیٹ ہیں اور ان کا باقاعدگی سے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
کیپیٹلز کا اگلا میچ پنجاب کنگز کے خلاف کل ہو گا جس کے لئے ٹیم پونے سے ممبئی پہنچ چکی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز آنے کے بعد میچ کا وینیو تبدیل کر دیا گیا ہے.
ایونٹ میں کورونا کیسز کی نشاندہی کے بعد انڈین پریمئیر لیگ نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں اور تمام فرنچائزز کو کہا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
