
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابات میں عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم منصوبوں کے بجائے الیکشن کا جلد از جلد انعقاد ممکن بنائیں۔
نومنتخب وزیراعظم منصوبوں کےبجائے الیکشن کا جلدازجلد انعقاد ممکن بنائیں۔ انتخابات سےقبل الیکشن ریفارمز کےلیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا مالی و انتظامی لحاظ سے خودمختار ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ انتخابات میں عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہوں
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) April 15, 2022
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے، الیکشن کمیشن کا مالی و انتظامی لحاظ سے خود مختار ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News