Advertisement
Advertisement
Advertisement

فکرِ اقبال ہمارے لیے مشعل راہ ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

فکرِ اقبال ہمارے لیے مشعل راہ ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ فکرِ اقبال ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 84 ویں برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے روشن خیال اور اعتدال پسند اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کے اسباب کی نشاندھی کی، حل بھی  بتایا، علامہ اقبال نے سمجھایا ہے کہ ایک لیڈر جھوٹ، تعصب اور انتہا پسندی جیسی بیماریوں سے محفوظ ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فکرِ اقبال ہمارے لیے مشعل راہ ہے، نوجوان علامہ اقبال کی شاعری اور سیاسی جدوجہد کو سینے سے لگا کر رکھیں۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 84 ویں برسی

Advertisement

شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی 84 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔

اس کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلینڈ چلے گئے جہاں قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

آپ نے اوریئنٹل کالج میں تدریس کے  فرائض بھی انجام دیے تاہم وکالت کو مستقل پیشے کے طور پر اپنایا۔

علامہ اقبال وکالت کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں  بھی حصہ لیا ۔1922 میں حکومت کی طرف سے آپ کو ’ سَر‘ کا خطاب ملا۔

علامہ اقبال نے 1930 میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا ۔الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ اس خطبے میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا۔

Advertisement

 انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔

علامہ اقبال کی کاوشوں سے ہی تحریک پاکستان نے زور پکڑا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 14 اگست 1947 کو ایک آزاد وطن پاکستان  حاصل کرلیا۔

تاہم علامہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل ہی 21 اپریل 1938 کو وفات پاگئے تھے،آپ کو لاہور میں  سپرد خاک کیا گیا تھا۔

آپ کے مشہور شعری مجموعوں میں ’بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر