
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ اب عمر نہیں رہی کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ آن اسکرین رومانس کر سکوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بالی وُڈ اداکار سنجے دت نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بوڑھے ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے عالیہ بھٹ جیسی کم عمر اداکارہ کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنے سے منع کر دیا۔
اس انٹرویو کے دوران سنجے دت نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں محنتی بچے ہیں۔
سنجے دت ان دنوں اپنی فلم ’کے جی ایف: چیپٹر 2‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، انہوں نے فلم کی پروموشن کے دوران اداکارہ عالیہ بھٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اب میری عمر نہیں کہ عالیہ کے ساتھ رومانس کروں۔
انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کیسے میرے ہم عمر چھوٹی اداکاروں کے ساتھ رومانس کے مناظر عکاس بند کروادیتے ہیں، اب میں اس عمر میں عالیہ بھٹ کے ساتھ تو رومانس نہیں کرسکتا، میرا مطلب واضح ہے، اب ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔
سنجے دت نے دوران انٹرویوں نوجوان نسل کے اداکاروں کی تعریف کی، خاص طور پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی، جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
رواں سال اپنی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بھی سنجے دت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
عالیہ نے کہا کہ سنجو الگ ہے، وہ میرے والد کے ساتھ اپنے تعلق کی وجہ سے ہمیشہ بچے کی طرح کا برتاؤ کرتا ہے اور کہتا ہے مجھے چاچو کہو، اُسے یہی پسند ہے۔
واضح رہے کہ 62 سالہ سنجے دت 29 سالہ عالیہ بھٹ کے ساتھ 2 فلموں کلنک اور سڑک 2 میں کام کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News