ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ذمہ د اری نئی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سےسب کو پرانا پاکستان مبارک ہو۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں کام کرنے سے آتی ہے، نئی حکومت سندھ کے معاملات میں سنجیدگی لے گی۔
انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کر عوام کو ریلیف دینے کے عمل کا آغاز کرینگے، لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ذمے د اری نئی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ عمران خان کو احساس ہوگیا ہے کہ بات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
