پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عامر لیاقت کی ہسپتال میں کھینچی گئی تصویرٹوئٹرپر وائرل ہورہی ہے، جس میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پربے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں اور ان کے اردگرد کافی لوگ موجود ہیں۔
عامر لیاقت کی اچانک طبیعت خراب ہسپتال منتقل #BOLNews #BreakingNews #AamirLiaquat @AamirLiaquat pic.twitter.com/gH0nIJyziH
— BOLNetwork (@BOLNETWORK) April 1, 2022
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی میں لے جایا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ان کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔
عامر لیاقت کا ساتھ موجود اراکین سے مکالمے میں کہنا تھا کہ کل ویراعظم سے ملنے ضرور جاؤں گا۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی لے جایا گیا، وزیراعظم کا اظہار تشویش، ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت، کل ویراعظم سے ملنے ضرور جاؤں گا ، عامر لیاقت کا ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ@ImranKhanPTI @AliHZaidiPTI @Asad_Umar pic.twitter.com/Adzmi4GoiG
Advertisement— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 1, 2022
انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ایک تصویر کے حوالے کہا کہ جو بھی بدگمانیاں اور قیاس آرائیاں ہیں ان کا جواب اتوار کو مل جائے گا۔
اس تصویر پر سب کو اعتراض، قیاس آرائیاں اور گمان و بدگمانیاں ہیں نا!! اتوار کو جواب مل جائے گا!!! @ImranKhanPTI @ImranIsmailPTI @AliHZaidiPTI @Asad_Umar pic.twitter.com/mTmbLV7QVA
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 1, 2022
واضح رہے کہ عامر لیاقت ان دنوں بول انٹرٹینمنٹ کیلیے بگ باس طرز کا پروگرام “بول ہاؤس” کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
