گورنر پنجاب کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کئے جانے کے بعد ہونے والے کابینہ اجلاس میں حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ انتخاب متنازع اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے عثمان بزدار کا بطور وزیر اعلیٰ استعفیٰ مسترد کئے جانے کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق گورنر پنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہبا ز کا حلف آئینی بحران پیدا کرے گا۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کا آج کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا ہے، گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لیے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل ابھی زیر سماعت ہے، بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔
حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بنچ آج ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی کے 17 اراکین پنجاب اسمبلی ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا مدثر کے ذریعے اپیل دائر کی ہے جو کہ پی ٹی آئی کے 17 اراکین پنجاب اسمبلی ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا مدثر کے ذریعے اپیل دائر کی گئی ہے۔
ایس این جی ڈی اے کا بیان:
پنجاب کی موجودہ سیای صورتحال کی پیش نظر ایس این جی ڈی اے کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے کابینہ بحالی کا کوئی نوٹیفیکشن نہیں کیا جبکہ ادارے نے بزدار حکومت کی کابینہ ڈی نوٹیفائی کر دی تھی۔
ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جب تک محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کابینہ بحالی کا نوٹیفکیشن نہ کرے کابینہ بحال نہیں ہوسکتی ہے ۔
خیال رہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی ڈی اے نے یکم اپریل کو کابینہ کی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
وزیراعظم کا نوٹس:
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کی صورتحال پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا ہے۔
اسکے علاوہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد:
صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں اور جو لوگ کورٹ آرڈر پر حلف کی کوشش کررہے ہیں معاملے کی فوٹیجز سب کے پاس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری پر عدالتی فیصلے سے دکھ ہوتا ہے اگر یک طرفہ فیصلے کرتے رہے تو کام کیسے چلے گا۔
گورنر پنجاب کا پیغام:
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی صورت حال میں غنڈوں کے ذور پر تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا ہے کہ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والے حملے اور غنڈہ کا فوری نوٹس لیں ۔
اسپیکر قومی اسمبلی:
لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گورنر ہاؤس پہنچ گئے ہیں جو کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے استقبال کے لیے پیپلزپارٹی پنجاب کا وفد سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں اولڈ ائیرپورٹ پر موجود تھا۔
پنجاب کابینہ اجلاس:
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں قانونی معاملات پر مشاورت کی جارہی ہے جبکہکابینہ میٹنگ میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسمبلی پہنچ گئے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں جبکہ صوبائی وزراء کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اسپیکر کو خط لکھا کہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو عہدے پرر بحال کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں لیگل ایشوز کو شامل کیا جائے گا جس پر بات ہوگی۔
صوبائی وزیر راجہ بشارت
اس صورتحال کی پیش نظر صوبائیی وزیر راجہ بشارت بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
اس موقع ان کا کہنا تھا کہ گورنر نے عثمان بزدار کا استعفی مسترد کردیا ہے جس کے بعد کابینہ بحال ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی عثمان بزادار نے بلایا ہے اس میں جو فیصلے ہوگئے اس پر بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر اسمبلی پہنچنا شروع ہوگئے جس میں سے ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ، راجہ بشارت سمیت 10 وزرا اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
فواد چوہدری:
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔
انہوں نے صوبائ انتظامیہ نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کر کے آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔
گورنر ہاؤس پر پولیس کا قبضہ، عمر سرفراز چیمہ کا صدر مملکت سے رابطہ:
موجودہ صورتحال کی پیشننظر پولیس کی جانب سے گورنر ہاؤس پنجاب پر قبضہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد عمر سرفاز چیمہ نے صدر مملکت کو اس حوالے سے آگاہ بھہ کیا ہے۔
اس نے بتایا ہے کہ گورنرہاوس پراتنظامی طورپرآئین شکنی کی گئی اور اجازت کے بغیرگورنرہاوس میں سینکڑوں اہلکاربھیجے گئے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ مسترد کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی سیاسی اہمیت بحال ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
