Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیفین (کافی) توجہ، یاداشت اور ارتکاز میں مفید

Now Reading:

کیفین (کافی) توجہ، یاداشت اور ارتکاز میں مفید

اے ڈی ایچ ڈی ایک ایسی کیفیت ہے جس میں بالخصوص بچے توجہ اور ارتکاز کھوکر والدین کے لیے سوہانِ روح بن جاتے ہیں۔ اس کی باضابطہ کوئی دوا موجود نہیں لیکن خیال ہے کہ کافی میں خاصی مقدار میں پائی جانے والی کیفین سے بچوں میں ارتکاز، توجہ اور یادداشت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

اٹینشن ڈیفیشنسی ہائپرایکٹیویٹٰی (اے ڈی ایچ ڈی) کے مریض پاکستان سمیت دنیا بھر میں بکثرت موجود ہیں۔ اب جامعہ منی سوٹا کی پروفیسر لیڈیا زائلوفوسکا نے کہا ہے کہ کیفین اور کافی کے اے ڈی ایچ ڈی کے تدارک میں اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔ ان کا یہاں تک اصرار ہے کہ کیفین کو ایک متبادل دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسی بنا پر انہوں نے پہلے چوہوں اور دیگر جانوروں کو اے ڈی ایچ ڈی کا شکار بنایا۔ اس کے بعد انہیں کیفین کی خوراک دی گئی تو ان میں یادداشت اچھی ہوئی، چوہے اس سے قبل ادھر ادھر بھٹک رہے تھے لیکن اس کے بعد ان میں توجہ اور ارتکاز (کنسنٹریشن) میں اضافہ ہوا۔

صرف 2005 میں ہی ایک دو نہیں بلکہ 13 مطالعات ہوئے جن میں جانوروں پر کیفین کے اثرات نوٹ کئے گئے۔ ان سب سے ظاہر ہوا کہ کیفین اے ڈی ایچ ڈی کی کیفیت دور کرنے میں بہت معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ بالواسطہ طور پر کئی مریضوں نے کہا ہے کہ وہ دماغی کیفیات بہتر بنانے کےلیے کافی پیتے ہیں اور کیفین کا استعمال کرتے ہیں۔

جانوروں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کیفین سونگھنے کی حس بہتر کرتی ہے، اکتسابی عمل بڑھاتی ہے، یادداشت کو تقویت دیتی ہے، اور مختصر مدت کی یادداشت بھی اچھی بناتی ہے۔ اسی بنا پر کیفین بالخصوص اے ڈی ایچ ڈی میں بہتر ثابت ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر