کرکٹ کی تاریخ میں روزانہ کی بنیاد پر کئی ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے ہیں،ایسے میں کچھ کچھ کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جن کے ریکارڈز توڑنا مشکل ہوجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز الیسا ہیلے جنہوں نے حال ہی میں ویمن ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ایک ہی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بلے باز بن گئیں۔
الیسا ہیلے نے ویمنز ورلڈکپ 2022 میں 509 رنز بنائے ہیں جو آج تک کسی بلے باز نے ایک ورلڈکپ میں نہیں بنائے۔
Alyssa Healy rose to the top in a #CWC22 tournament that smashed the record for total runs scored 👊 pic.twitter.com/iyVRk76aKy
Advertisement— ICC (@ICC) April 5, 2022
واضح رہے کہ الیسا ہیلے آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی شریک حیات بھی ہیں۔
یاد رہے کہ 2022 ویمنز ورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا ہے جس نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ساتویں بار ورلڈکپ جیتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
