Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کون، مائیکل وان نے بتا دیا

Now Reading:

دنیا کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کون، مائیکل وان نے بتا دیا

انگلینڈ کے سابق کھلاڑی اور تبصرہ نگار مائیکل وان نے کہا ہے کہ جوزبٹلر دنیا کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ جوزبٹلر نے بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ سیزن 15 میں گزشتہ روز دوسری سنچری اسکور کی تھی۔

جوس بٹلر اس وقت اپنی بھرپور اور حیرت انگیز فارم میں ہیں، انہوں نے ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں جاری انڈین پریمیئر لیگ 2022 سیزن کے 30 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز  کو سات رنز سے شکست دینے میں مدد کے لئے راجھستان رائلز کے لئے سنچری اسکور کی۔

وکٹ کیپر بلے باز نے 61 گیندوں پر 103 رنز بنائے، جس میں نو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے وہ مخالف بولرز پر حاوی رہے۔

انگلش کھلاڑی کو سوشل میڈیا پر شائقین اور ماہرین کی جانب سے ان کی کارکردگی کے لیے کافی تعریفیں موصول ہوئیں.

اور وہ شاندار کارکردگی پر مائیکل وان کے ریڈار کی نظر میں آ گئے، جنہوں نے انہیں “دنیا کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی” قرار دیا۔

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں بٹلر نے چھ میچز میں 375 رنز کے ساتھ اورنج کیپ کی دوڑ میں آگے ہے۔

Advertisement

انہوں نے آئی پی ایل 2022 کے جاری سیزن میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بنائی ہیں اور وہ اپنی رفتار کو برقرار رکھنے کی امید کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر