Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور گورنر ہوش کے ناخن لیں، حمزہ شہباز

Now Reading:

صدر مملکت اور گورنر ہوش کے ناخن لیں، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز

ن لیگ نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور گورنر کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ تین ہفتوں سے چیف ایگزیکٹو سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین سب سے بڑا ہے ہماری انا چھوٹی ہے اس لئے کہتا ہوں کہ تاریخ کو داغدار نہ کریں، آئین کے تحت کام کریں عمران خان کی ذاتی غلامی سے نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک آدمی ہے جس نے آئین و قانون کو پامال کیا اسکا نام عمران نیازی ہے جو لوگوں کو اداروں پر چڑھ دوڑنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

 حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی قومی مجرم ہیں جس نے عوام کو دھوکہ دیا، لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کر دیا گیا لوگوں کے گھر گرا دیے گیے۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کو عوامی عدالت میں جواب دینا ہوگا، توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب ڈنڈے اور گنڈاسے کی سیاست نہیں چلے گی اب آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر