Advertisement
Advertisement
Advertisement

میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست، عدالت نے بڑا فیصلہ سُنا دیا

Now Reading:

میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست، عدالت نے بڑا فیصلہ سُنا دیا

عدالت نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ہتک عزت کے دعویٰ میں گلوکارہ میشاء شفیع کی ویڈیو لنک جرح کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی ایمبیسی کے اوقات کار اور عدالتی اوقات کار میں فرق کی وجہ سے درخواست خارج کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے گلوکارہ میشاء شفیع کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت کے مطابق عدالت میشاء شفیع نے 9 سالہ بیٹی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب کینیڈا سے ویڈیو لنک پر جرح کی استدعا کی تھی کورونا قرنطینہ کا دورانیہ 14روز ہے جو میشاء کی درخواست دائر کرنے سے شمار کیا جائے تو وہ بھی مکمل ہو چکے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ اگر ویڈیو لنک پر جرح کا حکم دیا بھی جائے تو وہ پاکستانی سفارتخانے کے افسر کی موجودگی میں ہی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے وقت میں 10 گھنٹے کا فرق ہے، جبکہ ویڈیو لنک کی سہولت کی عدم دستیابی پر ایسی ہدایات نہ دینے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے پاکستانی مشہور گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی
مشکلات میں اضافہ؛ یوٹیوبر رجب بٹ پر ایک اور قانونی شکنجہ کس گیا
کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر