Advertisement
Advertisement
Advertisement

چند مفید نسخے آزمائیں عید پر چہرہ چکمائیں

Now Reading:

چند مفید نسخے آزمائیں عید پر چہرہ چکمائیں

عید میں وقت بہت کم ہے اور خواتین رمضان بھر میں کچن میں کام کر کے اپنے چہرے چمک دمک گنوا چکی ہیں۔

عید کے موقع پر پارلرز میں بھی خواتین کا ہجوم لگا ہوا ہوتا ہے تاہم اب آپ کو پارلر جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں آپ کے کچن میں موجود چند اشیا سے ایسے بہترین نسخے جن سے آپ حاصل کر سکیں گی پارلر جیسا نکھار وہ بھی گھر میں۔

تو آیئے پھر یہ جادوئی گھریلو نسخے کونسے ہیں جان لیتے ہیں۔

چہرے کی چمک بڑھائیں

Advertisement

بیکنگ سوڈا کو لیموں کے رس میں ملا کر پیسٹ بنا لیں ، اس پیسٹ میں چند قطرے ناریل کا تیل ملائیں اور چہرے پر لگا لیں۔ سوکھ جانے پر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ کی جلد چمک اٹھے گی۔

دانوں اور کیل مہاسوں سے نجات

چہرے پر نکلنے والے دانوں اور کیل مہاسوں سے جان چھڑانی ہو تو رات سونے سے قبل انگلی کی مدد سے شہد لگا کر اوپر سنی پلاسٹ یا کوئی بینڈیج لگا لیں۔ صبح اٹھ کر دیکھیے گا کہ کتنا فرق پڑا۔

بلیک اور وائٹ ہیڈز سے نجات

Advertisement

بلیک ہیڈز سے تقریباتمام ہی خواتین پریشان رہتی ہیں، اس مسئلے کا حل بھی نہایت آسان ہے، کھیرا کدوکش کر کے اسے چہرے، آنکھوں اور گردن پر 15 منٹ کے لیے لیپ کر لیں پھر منہ دھو لیں، دانوں اور بلیک ہیڈز کے لیے یہ آزمودہ نسخہ ہے۔

بلیک ہیڈزکے فوری خاتمے کے لیے ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ٹماٹر کا پیسٹ اور شہد مکس کرکے ماسک کے طور پر لگائیں۔

چہرے کی جھائیاں اور جھریاں دور کریں

چہرے کی جلد ڈھیلی پڑ جانے سے پریشان خواتین کہیں جانے سے پہلے اچھا میک اور جلد پر کھنچاؤ چاہتی ہوں تو ایک ٹیبل اسپون انڈا اور 2 ٹیبل اسپون ایلو ویراجیل مکس کر کے جلد پر ماسک کے طور پرلگائیں اور جادو اثردیکھیں۔

Advertisement

تیل سے مساج کریں

چکمتی دمکتی جلد کے لیے چہرے پر بادام، ناریل یا زیتون کے تیل کے چند قطروں سے مساج اپنا معمول بنا لیں، جلد ہمیشہ چمکدار اور خوبصورت دکھائی دے گی۔

ڈیڈ اسکن کا خاتمہ

چہرے کی جلد کے مساموں کی اندر تک صفائی کے لیے دو ٹیبل اسپون دہی میں ایک ٹیبل اسپون جو ملا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ یہ آپ کے چہرے کے مردہ خلیات کا خاتمہ کردےگا۔

Advertisement

آئلی اسکن سے نجات

چہرے سے اضافی چکنائی ختم کرنی ہوتو ایک ٹیبل اسپون ہلدی میں دو ٹیبل اسپون ایلو ویرا جیل ملا کر پیسٹ بنا لیں اور منہ پر لگائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر