Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنبیر اور عالیہ کی شادی کا مینیو وائرل، مہمانوں کی تواضع کونسے پکوانوں سے کی گئی؟

Now Reading:

رنبیر اور عالیہ کی شادی کا مینیو وائرل، مہمانوں کی تواضع کونسے پکوانوں سے کی گئی؟

بولی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک دوجھے کے ساتھ شادی کے پَوِتر بندھن میں بندھ چکے ہیں، جہاں ان کے مداح ان کی خوشی میں خوش ہیں وہیں کچھ کھاپے کے شوقین یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ اس پُر تعیش شادی میں مہمانوں کی تواضع کن پکوانوں سے کی گئی۔

ایسے ہی کھانوں کے شوقین مداحوں کے لیے ہم شادی کے مینیو کی تفصیلات لے آئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق، نیتو کپور نے رنبیر اور عالیہ کی شادی کا کھانا تیار کروانے کے لیے خصوصی طور پر دہلی اور لکھنؤ سے شیف (خانسامے/باورچی) بلوائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے مینیو ( کھانے کی فہرست) میں اٹالین، میکسیکن، پنجابی، مغلئی جیسے کھانے دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ  بریانی اور کباب کے ساتھ ایک خصوصی دہلی چاٹ کاؤنٹر بھی تھا، جبکہ 25 سے زیادہ ویگن اور ویجیٹیریئن کھانے بھی دستیاب تھے۔

Advertisement

واضح رہے کے شادی کی تقریبات کا آغاز کل شب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رسمِ حنا سے کیا گیا تھا جس میں رشتے داروں مہیش بھٹ، پوجا بھٹ، سونی رازدان، نیتو کپور، ردھیما کپور ساہنی، کرینہ کپور خان، شویتا بچن نندا، کرشمہ کپور، آیان مکھرجی، کرن جوہر اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر