Advertisement
Advertisement
Advertisement

مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پنجاب پولیس کا مری ٹورازم پولیس کا آغاز

Now Reading:

مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پنجاب پولیس کا مری ٹورازم پولیس کا آغاز

مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پنجاب پولیس نے مری ٹورازم پولیس کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے لوئر ٹوپہ کے مقام پر مری ٹورازم پولیس کا افتتاح کیا، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان کا کہنا تھا کہ شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے تھانہ پتریاٹہ اور تھانہ پھگواڑی بھی آج سے  ہی فنکشنل کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مری میں ایس پی کوہسار پہلے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، مری ٹورازم پولیس کے لیے خصوصی طور  پر تربیت یافتہ فورس تعینات، مرد اور خواتین افسران و اہلکار شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مری ٹورازم پولیس کے لئے ابتدائی طور پر 150 پولیس افسران و اہلکار ، ایک خصوصی ٹورسٹ وین، 03 خصوصی طور پر تیار گاڑیاں، 25 موٹر سائیکلز، گھڑ سوار دستہ شامل ہیں، مری ٹورازم پولیس کو خصوصی طور پر تیار کردہ گاڑیاں اور موٹرسائیکل فراہم کی گئی ہیں۔

Advertisement

آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد نے کہا کہ مری ٹورازم پولیس سیاحوں کے لیے خصوصی  ٹورازم وین بھی تیار کی گئی ہے، سیاحوں کی حفاظت و سہولت کے لیے ٹورازم پولیس میں گھڑ سوارا اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔

سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے کہا کہ سیاحوں کی حفاظت اور سہولت راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے، عید کی چھٹیوں اور لانگ ویک اینڈ کے لیے سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے مری ٹورازم پولیس 24 /7 فرائض سرانجام دے گی، مری آنے والے سیاح راہنمائی کے حصول یا ایمرجنسی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس ہیلپ لائن 1757 پر کال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی آگاہی اور رہنمائی کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی، چھٹیوں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور کپیسٹی سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

مری ٹورازم پولیس کے افتتاح کے موقع پر پولیس افسران مقامی انتظامیہ کے افسران، بار کے عہدیداران، سول سوسائٹی اور میڈیا رپورٹرز نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر