آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ وہ ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنا پسند کرتے ہیں۔
مارنس لبوشین اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں اور کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، کل ان کی ٹیم گلیمورگن کا مقابلہ مڈل سیکس سے ہو گا۔
مارنس لبوشین نے کل ہونے والے میچ کے حوالے سے ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں ان کی تصویر کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کی تصویر بھی ہے.
Always love the challenge. Looking forward to Thursday 🏏 @GlamCricket https://t.co/wCwOsoVOBK
Advertisement— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) April 20, 2022
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کل ہونے والے میچ میں مڈل سیکس کی نمائندگی کریں گے۔
آئی سی سی کی درجہ بندی میں آسٹریلوی بیٹر اس وقت نمبر ایک بیٹسمین ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی سال کے بہترین بالر کا خطاب حاصل کر چکے ہیں۔
شائقین کرکٹ کو شاہین شاہ آفریدی اور مارنس لبوشین کے مابین اس دلچسپ مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے انگلینڈ میں موجود ہیں۔
مارنس لبوشین کی طرح شاہین شاہ آفریدی بھی کل کے میچ کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔
👋 | SHAHEEN'S READY@iShaheenAfridi has arrived at the @HomeOfCricket for his stint with us!
He wanted to leave a message for all of our members and fans after his first training session on the Nursery Ground.
WATCH HERE ⬇️ | #OneMiddlesex pic.twitter.com/a1j6xf1ipZ
— Middlesex Cricket (@Middlesex_CCC) April 19, 2022
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ وہ کل اپنی کاؤنٹی ٹیم کی جانب سے پہلے میچ میں حصہ لیں گے، اور انہیں اس میچ کا انتظار ہے۔
کاؤنٹی چیمپئین شپ میں کھیلنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، حارث رؤف، نسیم شاہ، حسن علی اور دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
