
رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے آج صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کے دوران قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج احمد درانی نے شرجیل میمن سے حلف لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
تقریب میں صوبائی وزراء، سعید غنی، ناصر شاہ، سردار شاہ، اعجاز جکھرانی، مشیران، معاونین خصوصی، صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے جبکہ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور قومی ترانے سے کیا گیا ۔
چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے تقریب کی میزبانی کی۔
بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News