Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کے شوہر کا الزامات پر اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کے شوہر کا الزامات پر اہم بیان سامنے آگیا

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے شوہر نے اپنی اہلیہ پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔

احسن جمیل گجر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عمران خان کے خلاف کچھ نہ ملا تو میری فیملی کو نشانہ بنا کر نیا کیس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی جائیداد جو میڈیا پر آئی ہو ایسی نہیں جسے ہم نے ایف بی آر میں ڈکلئیر نہ کیا ہو۔ ہم نے خود الیکشن کمیشن، گورنمنٹ اور ایف آر کو اپنی تمام جائیدادوں کے بارے میں بتایا ہے۔

اثاثوں میں اضافے کے الزام پر احسن جمیل کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ اداروں کو تمام منی ٹریل اور ثبوت فرام کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا ٹرانسفر بتائیں جو بینک ٹرانزیکشن کے زریعے نہیں ہوا، یا ہم نے کوئی بلیک منی کا استعمال کیا ہو۔

Advertisement

احسن جمیل نے مزید کہا کہ ہمارے اوپر کوئی الزام نہیں ہے، بلکہ عدالتوں سے سزا یافتہ لوگ ہم بے گناہوں پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو افراد اتنی بڑی سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کیسے کریں گے، انہوں نے بول نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ  یہ آپ کی مہربانی ہے مجھے اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

احسن جمیل نے مزید کہا کہ مجھ سے کسی صحافی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، لیکن فرح کے گاؤں اور اس کے بھائی تک پہنچ گئے، کوئی حدود ہوتی ہیں، انہوں نے ہم پر جو ڈی سیوں (ڈپٹی کمشنرز) کا الزام لگایا، کل جو بچے ڈی سی بننا چاہیں وہ کیا سوچیں گے کہ ڈی سی تین تین کروڑ میں بکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا کوئی ڈی سی یا کمشنر چھ مہنے سے زیادہ نہیں رہ سکتا ، اگر تین تین کروڑ لے کر ڈی سی یا کمشنر لگائے جائیں تو کیا انہیں چھ مہینے کوئی بدل سکتا ہے؟

فرح خان کے شوہر نے کہا کہ ہم بھاگنے والے لوگ نہیں، ہم واپس آئیں گے اور الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر