Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید کے بیان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت

Now Reading:

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید کے بیان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت
بھارتی وزیراعظم

بھارتی وزیراعظم

قومی سلامتی کمٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والے اعلامیے میں سفیر اسد مجید خان کے بیان کے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سفیر کی بریفنگ اور تشخیص قومی اسلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں درست طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سفیر اسد مجید خان کے بیان کے متعلق ترجمان کا کہنا ہے کہ سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو سائفر ٹیلیگرام کے سیاق و سباق اور مواد کے بارے میں بریف کیا تھا جو کہ بلکل درست ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس کے دوران سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو اپنی پیشہ ورانہ تشخیص سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو دھمکی آمیز  مراسلے سے متعلق بریفنگ دی۔

Advertisement

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن سے  پاکستانی سفارتخانے کےمراسلے کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کمیٹی نے پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے موصول ٹیلی گرام کا جائزہ لیا جس پر امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے کمیٹی کو ٹیلی گرام کے مندرجات سے آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں کمیٹی نے مندرجات اور کمیونیکیشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایجنسیوں نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ‏غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا، سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر