Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمشا خان اور احد رضا میر کا ڈرامہ ‘ہم تم’ مداحوں کے دلوں کو بھا گیا

Now Reading:

رمشا خان اور احد رضا میر کا ڈرامہ ‘ہم تم’ مداحوں کے دلوں کو بھا گیا

رمشا خان، احد رضا میر، جنید خان اور سارہ خان کے رمضان ٹرانمیشن کے خصوصی ڈرامے ہم تم نے مداحوں کے دل جیت لیئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران خصوصی ڈرامے نشرکیے جانے کی روایت جڑپکڑچکی ہے، مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘سُنوچندا’ کی رائٹرصائمہ اکرم چوہدری نے رواں سال بھی رمضان کے لئے تین خصوصی ڈرامے لکھے ہیں۔

ہم تم، چوہدری اینڈ سنز اور پرستان رواں سال کے ایسے خصوصی ڈرامے ہیں جنہیں صائمہ اکرم نے لکھا ہے اور یہ صرف ماہِ رمضان کے دوران نشر کئے جائیں گے۔

مزاح لکھنا صائمہ اکرم کی خاصیت ہے اور اس مرتبہ بھی مداحوں کو یقین تھا کہ سنو چندا اور چپکے چپکے چپکے کی طرح یہ ڈرامے بھی بےحد دلچسپ ہوں گے۔

اب تک ہم تم، پرستان اور چوہدری اینڈ سنز کی چند قسطیں ہی نشر ہوئی ہیں جن میں سے مداحوں کو احد رضا میر اور رمشا خان کا ہم تم سب سے زیادہ پسند آیا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر بھی احد اور رمشا خان  کے ڈرامے ہم تم نے دھوم مچا رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم تم گزشتہ رات سے ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہے جہاں صارفین اپنے اپنے پسندیدہ کرداروں اور مناظرکے حوالے سے ٹوئٹس کررہے ہیں۔

اس نئے ڈرامے میں رمشا خان اور احد رضا میر کی کیمسٹری کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

جبکہ مشہور یوٹیوبر اور اداکار ارسالن نصیر کا دعویٰ ہے کہ ان کا اور ایمن سلیم کا ڈرامہ پرستان زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر