Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہنڈا اور جنرل موٹرز کے اشتراک سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنیں گی

Now Reading:

ہنڈا اور جنرل موٹرز کے اشتراک سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنیں گی

مشہور کار ساز کمپنیاں ہنڈا اور جنرل موٹرز نے بجلی سے چلنے والی کم لاگت کی کاریں مشترکہ طور پر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان کی گاڑی ساز کمپنی ہنڈا موٹرز نے بجلی سے چلنے والی کم لاگت گاڑیوں کی سیریز جنرل موٹرز، جی ایم، کے ساتھ مل کر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہنڈا موٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل موٹرز کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ منگل کو ہو گیا تھا، اور 2027 تک عالمی مارکیٹ میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کو سب سے پہلے شمالی امریکہ میں متعارف کرایا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گاڑیاں تیار کرنے کی منصوبہ بندی اس طرح کی جائے گی تاکہ انہیں ہنڈا یا جی ایم دونوں میں سے کسی کے کارخانے پر بھی تیار کیا جا سکے۔

Advertisement

توقع ہے کہ  ان کمپنیوں کو اس حکمت عملی کے ذریعے لاکھوں گاڑیاں تیار کرنے کی موقع ملے گا، جس سے لاگت کم ہو گی اور گاڑی کی اسٹکر پرائس میں کمی آئے گی۔

مذکورہ کمپنیاں بیٹریوں کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے طریقوں کا بھی جائزہ لیں گی جبکہ بجلی سے چلنے والی ان گاڑیوں کی بیٹریاں جی ایم تیار کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر