حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عوام سپریم کورٹ کے فیصلے اور انصاف کی منتظر ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ،صدر کراچی بلال غفار سمیت دیگر اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشی سندھ میں رہنے والوں کیلئے باعث شرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے دروازے پر 3 غداروں کو آج ہم نے پھانسی دی ہے، ہم ان ملک دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے، ملک بھر میں 3 چوہوں کا منہ کالا ہوگیا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ان تینوں کو بے نقاب کیا، پاکستانی قوم ان تینوں غداروں کیخلاف ایک ہے، چیف جسٹس ان تینوں غداروں کیخلاف سوموٹو نوٹس لے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ عوام سپریم کورٹ کے فیصلے اور انصاف کی منتظر ہے، پاکستان تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنائے گی۔
دوسری جانب پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ان غداروں کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی ہے، اسمبلی میں بیٹھے لوگوں نے اگر اس پر دستخط نہیں کیے اس کا مطلب وہ غدار وطن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
