بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کےادھورے ایجنڈے کو مکمل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات آئینی فتح کے بعد آگے بڑھنے کے طریقوں پرگفتگو کیلئے ہوئی ، ملاقات میں اتفاق ہوا کہ جب بھی مل کرکام کیا بڑی کامیابی ملی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ طے پایا کہ ملک کی تعمیرنوکیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کوختم کیا تاریخ رقم کی، میثاق جمہوریت کےادھورے ایجنڈے کو مکمل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
