گھر کا درازہ کھولتے ہوئے بچی دروازے سے لٹک گئی والد نےفوری بچی کو گود میں لے کر بڑے حادثے سے بچا لیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
سوشل میڈیا پر ایک گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو رہی ہے جس میں بچی کو اوپر جاتے دروازے کے ساتھ لٹکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد کی بے دہانی کی وجہ سے بچی لوہے کے دروزے کو پکڑ کر اس سے لٹک جاتی ہے اور والد دروازے کو اوپر کرتے جاتے ہیں گھر میں لگے کیمرے نے ان مناظر کو عکس بند کیا جس میں بچی کو آٹومیٹک دروازے کے ساتھ لٹک کر زندگی خطرے میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گھر کے مرکزی دروازے کو کھولنے کے لیے جب والد نے آٹومیٹیک دروازے کا بٹن دبایا تو گیٹ کی جالی کو پکڑے بچی صورتحال کو سمجھ نہ سکی اور جیسے جیسے دروازہ اوپر جاتا گیا بچی بھی اوپر اٹھتی گئی۔
جب دروازہ پورا کھلا تو والد کی نظر بچی پر پڑی جو دروازے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی والد نے فوری بچی کو تھام کر نیچے اتارا اور اسے کسی بھی حادثے کا شکار ہونے سے بچا لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
