 
                                                      فوجی عدالتوں میں سویلینزکاٹرائل؛ فل کورٹ بنانے کی درخواست پرفیصلہ کل سنایاجائےگا
اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے وکیل نعیم بخاری نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے مندرجات عدالت میں پیش کردیے۔
سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ آئینی تقاضا ہے۔ کیا ووٹنگ کے آئینی حقوق کو رولز کے ذریعے غیرمؤثر کیا جاسکتا ہے؟ اسپیکر کی تحریک مسترد کرنے کا اختیار قانون میں کہاں لکھا ہے؟ ہم پوائنٹ آف آرڈر کی تعریف سمجھنا چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ جب عدم اعتماد کی تحریک آجائے تو کیا نیا پوائنٹ آف آرڈر اٹھایا جاسکتا ہے؟
جسٹس منیب اخترنے کہا کہ کیا اٹھایا گیا پوائنٹ آف آرڈرایجنڈے میں شامل تھا؟
نعیم بخاری نے جواب دیا کہ پوائنٹ آف آرڈرپرکسی بھی وقت بات ہوسکتی ہے۔
نعیم بخاری نے وقفہ سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن اراکین نے کہا سوال نہیں پوچھنے صرف ووٹنگ کرائیں۔ اس شورشرابے میں ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔
وکیل ڈپٹی اسپیکرو اسپیکرنے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو خط پربریفننگ دی گئی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی میں 11 لوگ شریک ہوئے تھے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو بریفننگ کس نے دی تھی؟
چیف جسٹس عمرعطابندیال نے استفسار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی کو بریفننگ دینے والوں کے نام میٹنگ منٹس میں شامل نہیں۔ کیا فارن منسٹربھی اس میٹنگ میں موجود تھے یا نہیں؟
نعیم بخاری نے جواب دیا کہ نوٹس بھجوایا گیا تھا۔
عدالت نے پھراستفسار کیا کہ نوٹس تو چلا گیا، ہمارا سوال یہ ہے کہ وہ قومی سلامتی میٹنگ میں موجود تھے یا نہیں؟
وکیل ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر نے کہا کہ لگتا ہے کہ فارن منسٹراس میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔
عدالت نے کہا کہ ایڈوائزرقومی سلامتی معید یوسف کا نام بھی اس میں موجود نہیں ہے۔
جسٹس جمال خان نے کہا کہ کیا وزیرخارجہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں موجود تھے؟ وزیرخارجہ کے دستخط میٹنگ منٹس میں نظرنہیں آ رہے۔ کیا وزیر خارجہ کو اجلاس میں نہیں ہونا چاہیے تھا؟
نعیم بخاری نے جواب دیا کہ وزیرخارجہ کو پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں ہونا چائیے تھا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ رولنگ ڈپٹی اسپیکرنے دی، رولنگ پردستخط اسپیکر کے ہیں، رولنگ پر ڈپٹی اسپیکرکے دستخط کدھرہیں؟
عدالت نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ منٹس میں ڈپٹی اسپیکر کی موجودگی ظاہرنہیں ہوتی۔ ڈپٹی اسپیکراجلاس میں موجود تھے۔
جسٹس مظہرعالم نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی بڑی مشکل سے 2 یا تین منٹ کی تھی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا پوائنٹ آف ارڈر پر اپوزیشن کو موقع نہیں ملنا چاہیے تھا؟ پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی اجلاس میں 57 ارکان موجود تھے۔ اراکین اسمبلی کے نوٹس میں خط کے مندرجات آ گئے تھے۔
وکیل نعیم بخاری نے جواب دیا کہ پوائنٹ آف آرڈر پر بحث نہیں ہوتی۔
جسٹس منیب اخترنے کہا کہ ممکن ہے کچھ ارکان اسپیکر کی رولنگ سے مطمئن ہوتے کچھ نہ ہوئے۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آئین کا تقاضا ہے۔
جسٹس مظہرعالم نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ڈپٹی اسپیکر کو لکھا ہوا ملا کہ یہ پڑھ دو۔ ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ کے اختتام سے پہلے اسپیکراسد قیصر کا نام پڑھا۔
نعیم بخاری نے کہا کہ اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی توثیق کی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ فواد چودھری نے عدم اعتماد کی آئینی حیثیت پر رولنگ مانگی۔ ایوان میں عوام کے منتخب ارکان موجود تھے۔ ڈپٹی اسپیکر نے ان کے خلاف رولنگ دیدی۔ کیا عوامی نمائندوں کی مرضی کیخلاف رولنگ دینا پارلیمانی کارروائی سے باہر نہیں؟
نعیم بخاری نے جواب دیا کہ پارلیمان کے اندر جو بھی ہو اسے آئینی تحفظ حاصل ہوگا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کیا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ میں اٹھائے گئے نکات پارلیمانی کارروائی سے باہر نہیں تھے؟
وکیل ڈپٹی اسپیکر و اسپیکر نے کہا کہ حتمی فیصلہ عدالت کا ہوگا، ہمارا مؤقف ہے کہ رولنگ کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیسے کہہ رہے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو اسپیکر کے سامنے چیلنج کیا جا سکتا ہے؟ آپ کے مطابق اراکین کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اسپیکر کے پاس جانا چاہیے تھا؟ آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 