Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشہور زمانہ موبائل گیم نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردیے

Now Reading:

مشہور زمانہ موبائل گیم نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردیے
مشہور زمانہ موبائل گیم نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردیے

دنیا کے معروف اور ایکشن سے بھرپورگیم بیٹل گراؤنڈز نے غیرقانونی ڈاؤن لوڈزاوردوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ چیٹنگ کرنے پرایک ہفتے میں 40 ہزارسے زائد کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی عائد کردی ہے۔

بیٹل گراؤنڈ انڈیا موبائل کے پبلشرکرافٹون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ 11 سے 17 اپریل کے درمیان چالیس ہزارایسے اکاؤنٹس کو بند کردیا گیا ہے جوکہ کھیل میں غیرمعمولی فوائد حاصل کرنے کے لیے غیرقانونی اورغیراخلاقی طریقے استعمال کررہے تھے۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی گیمنگ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجموعی طورپر41 ہزار898 اکاؤنٹس پرپابندی لگائی گئی ہے اوراب وہ اپنی موجودہ ڈیوائسزپرتاعمربیٹل گراؤنڈزموبائل نہیں کھیل سکیں گے۔

کرافٹون نےبی جی ایم آئی کی آفیشل ویب سائٹ پرایسے تمام چیٹرکھلاڑیوں کے ناموں پرمشتمل فہرست بھی شایع کردی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی کرافٹون نے 49 ہزار327 اکاؤنٹس پرپابندی لگائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹل گراؤنڈ کے کھلاڑی آج سے لیمبر گینی چلا سکیں گے

Advertisement

اکاؤنٹس پرعائد پابندی کے حوالے سے گیم ڈیولپرکا کہنا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم پرکسی بھی قسم کی غیرقانونی اور غیراخلاقی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔

اپنے گیمنگ پلیٹ فارم کودوسرے کھلاڑیوں کے لیے محفوظ اورقابل بھروسہ بنانے کے لیے ہم ہفتہ واربنیادوں پراکاؤنٹس کی جانچ کرتے ہیں۔ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہیں۔

اگرکوئی کھلاڑی ایسی حرکت میں ملوث پایا جائے جس سے دوسرے کھلاڑیوں کے کھیل پرمنفی اثرات مرتب ہوں تونہ صرف ان کا اکاؤنٹ بلکہ ان کی ڈیوائسزکوبھی بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ایک بارپابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑی تاحیات ان ڈیوائسزپربیٹل گراؤنڈ نہیں کھیل سکتے جن پران کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہوں۔

کرافٹون کی جانب سے 2021 میں بھی غیرقانونی سرگرمیوں پرمجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پرپابندی لگائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر