Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بہترین ہے، بیرسٹر سیف

Now Reading:

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بہترین ہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بہترین ہے۔

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

  اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بہترین ہے، اس فیصلے سے ملک میں سیاسی چپقلش اور مایوسی کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت ختم، جلد انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا تاہم منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق سوال عدالت نے واپس بھجوادیا۔

چیف جسٹس نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلہ سنانا شروع کیا۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے 2-3 سے فیصلہ دیا ہے۔ جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 63 اے کو تنہا نہیں پڑھا جاسکتا ، 63 اے انحراف کو روکنے کے لیے آئین میں شامل کیا گیا ہے ، سیاسی جماعتیں ہماری جمہوریت کے لیے اہم ہیں اور پارٹی پالیسی سے انحراف کو کیسنر کہا گیا ہے جب کہ پارٹی کے سربراہ کو منحرف اراکینِ کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر