پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ٹی وی اینکر ریحام خان نامور اداکار عدنان صدیقی کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔
ریحام خان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کی لندن میں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔
اُنہوں نے کہاکہ ’جب اداکار پی ٹی آئی کے لیے سیاسی بیانات دے سکتے ہیں تو ایک فلم پروڈیوسر پاکستانی سینما کے حوالے سےہمارے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے کیوں نہیں مل سکتا؟‘
صرف یہی نہیں بلکہ ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں طنزیہ کرتے ہوئے لکھا کہ تم کرو تو راس لیلا؟
AdvertisementWhy can actors make political statements for PTI & a film producer can’t meet PMLN leaders to convey our concerns regarding Pakistani cinema? Tum kero tu Raas Leela? https://t.co/UCK8gLJBAG
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 17, 2022
واضح رہےکہ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے بھی عدنان صدیقی کی نواز شریف سے لندن میں ہونے والی ملاقات پر ایک ٹوئٹ کی تھی۔
میرے بھائی اور دوست عدمان صدیقی کے بچوں سے اب کو ن شادی کرے گا؟ شادی ہو بھی گئی تو داماد میری بھتیجی سے کہے گا “ تمہارا باپ امریکیُسازش کے تحت چوروں سے ملتا تھا” اور پھر اتنا ذلیل اور رسوا کیا جائے گا کہ یہ جہاں جائیں گے انہیں لوٹے کا دوست کہیں گے “ @AdnanSiddiqui51 pic.twitter.com/01Ptl4hmd5
Advertisement— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 18, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
