
جمال صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمال صدیقی نے حقیقی آزادی مارچ پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ امپورٹڈ حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 25 مارچ کو عوام کا سمندر اسلام آباد کا رخ کرے گا، کراچی کی لاکھوں عوام نمائش پر آزادی مارچ کا حصہ بنیں گے، سندھ حکومت ہمارے جمہوری حق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔
جمال صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کا یہ سمندر امپورٹڈ حکومت کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا، کراچی کی عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پر امن احتجاج میں سندھ حکومت کسی ایڈونچر کی کوشش نہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News