Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لاندرنگ کیس؛ سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

منی لاندرنگ کیس؛ سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری
سلمان شہباز

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورمیں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے سلمان شہباز سمیت دیگر کو اشتہاری قراردینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دورانِ سماعت فاروق باجوہ اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ اس مقدمہ میں 3 ملزمان اشتہاری ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سلمان شہباز، مقصود اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جائے۔

جج اعجاز حسن اعوان نے کہا کہ یہ ملزمان تو مجسٹریٹ کی عدالت سے اشتہاری ہو چکے ہیں۔

فاروق باجوہ سپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ یہ درخواست ریکارڈ پرآ گئی ہے عدالت مناسب حکم جاری کر دے۔

Advertisement

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ عدالت نے تاحال چالان میں اشتہاری ملزموں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اشتہاری نہیں کیا۔

جج اعجازحسن اعوان نے کہاکہ میں نے تو اشتہاری قرار دینے کا آرڈر جاری کررکھا ہے۔

امجد پرویزایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے چالان میں سرخ رنگ سے تحریر کیے گئے اشتہاری ملزموں کے مطابق آرڈر جاری کیا۔

فاروق باجوہ سپیشل پراسکیوٹر نے کہا کہ کوئی بھی ایسا قانونی نکتہ چھوڑنے پر ملزم فائدہ لے سکتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ 4 مہینے پراسیکیوشن کیوں خاموش رہی ہے؟

فاروق باجوہ نے جواب دیا کہ میں پراسیکیوشن کی طرف سے پیش ہوا ہوں یہی گزارش ہے کہ چالان میں اشتہاری ملزموں کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔

Advertisement

جج اعجازحسن اعوان نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر