
بالی وُڈ کے معروف اداکار اور دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے دِلوں پر راج کرنے والے کنگ شاہ رُخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے۔
بالی ووڈ ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے مداح بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے، جہاں اداکار نے دو سال بعد اپنے پرستاروں کو اپنی جھلک دکھائی اور ساتھ سیلفی بھی بنائی۔
شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد عیدالفطر کے موقع پر ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں ان کی گھر ’منت‘ کے باہر جمع ہوگئی۔
شاہ رخ کی جانب سے منظر عام پر آنے کا کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا، پھر بھی مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے۔
AdvertisementHow lovely to meet you all on Eid…. May Allah bless you with love happiness and may the best of your past be the worst of your future. Eid Mubarak!! pic.twitter.com/zsxyB783gR
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 3, 2022
اداکار کے مداحوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شاہ رخ خان سے محبت کے اظہار کے الفاظ درج تھے جبکہ بعض ’ہمیں شاہ رخ سے پیار ہے‘ کے نعرے بھی لگارہے تھے۔
شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو سیلفیز شیئر کیں، جس کے ساتھ تحریر کیا کہ عید پر آپ لوگوں سے ملنا بہت اچھا لگا، انہوں عید کی مبارک باد بھی دی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پچھلے دو سال سے شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے لیے اپنے گھر کی بالکونی میں نہیں آرہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News