Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوریلے کی اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت نے سب کو پریشان کردیا

Now Reading:

گوریلے کی اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت نے سب کو پریشان کردیا

ہم انسان بہت تیزی سے اسمارٹ فون کے عادی ہوچکے ہیں لیکن اب انسانوں سے قریب گوریلا بھی فون دیکھنے کے عادی ہوچکے ہیں۔

شکاگو میں لنکن پارک انتظامیہ میں نر گوریلا ’ایمیئر‘ کو پہلے کسی سیاح نے اسمارٹ فون دکھایا اور اس کےبعد اب وہ ہرآنے والے سے کہتا ہے کہ اسے فون کا اسکرین دکھایا جائے۔

پارک کے ڈؑاکٹروں کے مطابق دھیرے دھیرے وہ تمام سماجی کاموں سے دور ہوجائے گا اور یہ رحجان اس کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ایمیئر کی عمر اس وقت 16 برس ہے اور وہ اپنے ہم عمر گوریلا دوستوں کے ساتھ رہتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کہتے ہیں کہ گوریلا کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ زندگی گزارنا ایک اہم عمل ہوتا ہے جو ان کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

لنکن پارک میں گوریلا کے تحفظاتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر اسٹیفن روس نے بتایا کہ ہم ’ اس کی فون دیکھنے کی عادت سے پریشان ہیں۔ یہ گوریلا اشاروں سے اس کا اظہار کرتا ہے اور جب جب کوئی اسے سیلفی دکھاتا ہے تو یہ خاموشی سے اسے تکتا رہتا ہے۔‘

وجہ یہ ہے کہ ایمیئر گوریلا عمر کے اس حصے میں جس میں ہم عمروں میں کسی ایک کا انتخاب بطور سردار کیا جاتا ہے لیکن اب یہ حال ہے کہ یہ شیشے کے پاس ہی بیٹھا رہتا ہے۔

یہ ایک کونے میں بیٹھا رہتا ہے اور شوق سے فون دیکھتا رہتا ہے جبکہ صرف کھانے کے وقت ہی اپنی جگہ چھوڑتا ہے۔ اگر کوئی اسے فون نہیں دکھاتا تب بھی یہ لوگوں کے فون تکتا رہتا ہے۔

جانوروں کے نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ اپنی توجہ اور ارتکاز بھی کھونے لگا ہے۔

فی الحال اس کے رویے میں کوئی خوفناک کیفیت نہیں دیکھی گئی لیکن ماہرین نے اس رویے سے خبردار ضرور کیا ہے۔

Advertisement

اب پارک انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گوریلا کی تصویر بنانے کے بعد وہ تصویر گوریلے کو ہرگز ہرگز نہ دکھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر