Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کو ایچ نائین اورجی نائین گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت

Now Reading:

پاکستان تحریک انصاف کو ایچ نائین اورجی نائین گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے اعتراض کے باوجود اسلام آباد میں ایچ نائین اور جی نائین کے درمیان موجودہ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی۔ 

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے اور راستوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت پھر سے شروع ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار ورکرز اور قائدین کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

آٹارنی جنرل اشتراوصاف تحریک انصاف کی دی گئی تجاویز پر حکومتی مؤقف پیش کریں گے۔ 

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے اعتراض کے باوجود ایچ نائین اور جی نائین کے درمیان موجودہ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی جس پر کمشنر اسلام آباد نے جلسہ گاہ سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

سماعت کے دوران عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کا اورگرفتارورکرزو قائدین کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

Advertisement

عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پرامن ریلی کی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، رات کو چھاپے اور ریڈ نہ کیے جائیں۔ 

دوران سماعت عدالت نے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین اپنے ورکرز اور سپورٹرز کو کنٹرول کریں۔ ۔

اٹارنی جرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ حکومتی کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے جس میں یوسف رضا گیلانی، ایازصادق، احسن اقبال کمیٹی میں شامل ہیں۔ 

خالد مگسی، فیصل سبزواری، مولانا اسد محمود کے علاوہ آغا جان بھی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ 

سپریم کورٹ نے عمران خان سمیت کسی بھی رہنما ورکر کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی بھی سیاسی رہنما اور ورکر کو گرفتار نہ کیا جائے۔ 

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل صبح نو بجے تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ  ‏مدت کے تعین کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ رہے فریقین مذاکرات کر کے نیک نیتی کا مظاہرہ کریں۔ 

Advertisement

عدالتی احکامات کے مطابق ‏حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات آج رات دس بجے چیف کمشنر آفس میں ہوگی۔

’’عمران خان پرخودکش حملہ ہوسکتا ہے‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر