Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس لیکج کے باعث مل میں آتشزدگی، 3 مزدور زخمی

Now Reading:

گیس لیکج کے باعث مل میں آتشزدگی، 3 مزدور زخمی

گیس لیکج کے باعث مل میں آتشزدگی سے 3 مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں عزیز کراس فلائی اوور کے قریب گیس لیکج کے باعث فرنس مل میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں آگ سے جھلس کر تین مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 55 سالہ رفیق،32 سالہ الیاس اور 32 سالہ عرفان شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے پیش آیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سیالکوٹ میں سگریٹ کے باعث  گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

Advertisement

  آتشزدگی کے باعث 2 بھائی جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی متاثر ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اکرم اور علی رضا شامل ہیں جبکہ چاروں زخمیوں کو علامہ اقبال سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر