Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے لئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے، مریم نواز

Now Reading:

عوام کے لئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے لئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا نوازشریف سے پیار کرنے والوں کا شہرہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جلسےکودیکھ رہے ہیں جبکہ نوازشریف کو لوگ کہہ رہےہیں کہ واپس آجائیں آپ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج ہر جگہ نوازشریف کے نعرے لگ رہے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا جبکہ نواز شریف نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایک کھلنڈرے اور نااہل کو پاکستان کے عوام پرمسلط کیا گیا، نااہل کے آنے کے بعد لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی اور معیشت بھی تباہ ہوگئی۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ شخص ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرسکتا جبکہ 4 سال میں ملک کو تباہ کرنے والا شہبازشریف سے4 ہفتوں کاحساب مانگ رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پہلے اس جھوٹے شخص نے 35پنکچر کا ڈرامہ کیا لیکن ثبوت نہیں دیا اور اب جعلی خط لے آیا لیکن اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں دیا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ غیرملکی سازش کا بھی جھوٹا ڈرامہ کیا، اب ایک اور ڈرامہ کیا کہ میرے قتل کی سازش ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کو عوام کااحساس ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کیلئےکسی چیز کی قیمت ایک روپے بڑھانا بہت مشکل کام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اس کےذمہ دار عمران خان  ہیں جبکہ آج اگر ڈالر آسمان پر اور معیشت وینٹی لیٹر پر ہےتواس کے ذمہ دار بھی عمران خان ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف آپ کی طرح نہیں ، وہ آلو اور پیاز کی قیمت ٹھیک کرنے آئے ہیں، نوازشریف کہتا ہےحکومت چھوڑدوں گا لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس لیےحکومت میں آئےکیونکہ عمران خان اگلے الیکشن پر بھی ڈاکہ ڈالنا چاہتا تھا لیکن ہم نے حکومت میں آکر عمران خان کے پلان کوفیل کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان لانے سےحکومت چھوڑنا بہتر ہے، عمران خان  کی حکومت گرا کر اس کے 12سالہ پلان کوفیل کردیا اور اب عمران خان آپ کچھ بھی کرو آپ کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر