
مونس الہٰی نے کہا ہے کہ شریف مافیا نے اربوں ڈالر بھیجنے والوں کو انتخابی عمل سے بےدخل کردیا۔
سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2017،سمندر پار پاکستانیوں کے انتخابی حقوق پرشب خون ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب صرف ملک میں موجود اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کی اجازت ہو گی، شریف مافیا نے اربوں ڈالر بھیجنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو انتخابی عمل سے بےدخل کر دیا۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2017،سمندرپارپاکستانیوں کے انتخابی حقوق پرشب خون۔اب صرف ملک میں موجود اوور سیزپاکستانیوں کوووٹ کی اجازت۔ ای میل سےووٹ کی سہولت ختم، #EVM پرکام بند۔ شریف مافیا نےاربوں ڈالربھیجنےوالےلاکھوں پاکستانیوں کوانتخابی عمل سےبےدخل کردیا۔ #امپورٹڈ_حکومٹ_نامنظور
Advertisement— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) May 26, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News