Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنی لیونی کو بھارت میں کس بات سے تکلیف پہنچی؟ اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

سنی لیونی کو بھارت میں کس بات سے تکلیف پہنچی؟ اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

سنی لیونی کو بھارت میں قریب ایک دہائی گزر چکی ہے اور اس عرصے میں انہوں نے کیرئیر بنانے کے لئے بےحد محنت کی تاہم وہ آج بھی شروعات میں آنے والی پریشانیوں پر افسردہ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد کینیڈین اداکارہ سنی لیونی نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں بھارت میں پیش آنے والے مسائل پر آج بھی دکھی ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات میں آنے والے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اشتہارات میں مسترد کیا جاتا رہا۔

سنی کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ہر کسی کو اشتہارات میں مسترد ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم آپ کو اس چیز کو اُس طرح محسوس نہیں کرنا چاہیے، یہ آپ کا دن متاثر کرتا ہے، کیونکہ پھر کل بھی آنی ہے۔ آپ کی زندگی میں اور بھی چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کو کام نہیں دے رہا تو آپ وہاں سے جائیں اور دوسری جگہ پر کام لیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو اور اپنے کیریئر کو مطمئن کرنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟

Advertisement

سنی لیونی نے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کوئی ایسا میک اپ برانڈ نہیں جس نے انہیں اشتہار میں لیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ملبوسات کا کوئی ایسا برانڈ نہیں جو آپ کو کسی ایونٹ میں پروموشن کے لیے پہننے کو کپڑے فراہم کرے، ان برانڈز کو لگتا تھا کہ شاید میں اتنی بڑی سلیبریٹی نہیں۔

سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ان تمام چیزوں سے انہیں تکلیف ہوتی تھی، کیونکہ وہ یہ محسوس کرتی تھیں کہ وہ بھی بالکل دیگر خواتین کی طرح ہی ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ایسے میں آپ کیا کرتے؟ پھر میں نے اپنا ہی میک اپ اور ملبوسات کا برانڈ بنالیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر