Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی چمپئینز لیگ میں چار ٹیموں کا اضافہ

Now Reading:

یورپی چمپئینز لیگ میں چار ٹیموں کا اضافہ

یوئیفا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپی چمپئینز لیگ میں چار ٹیموں کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اب لیگ مقابلے 36 ٹیموں کے مابین کھیلے جائیں گے۔

یوئیفا کے ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی چمپئینز لیگ کے موجودہ گروپ مرحلے کی جگہ اب 2024/25  کے سیزن سے ایک ہی لیگ منعقد کی جائے گی۔

یورپی فٹ بال کے نئے فارمیٹ کے تحت اب پریمئیر مقابلوں میں ہر ٹیم 8 میچز کھیلے گی، جو چار ہوم اور چار اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں چار ٹیموں کی آمد کے بعد اب لیگ کی سرفہرست آٹھ ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے خود بخود کوالیفائی کر لیں گی۔ جبکہ نویں سے 24 ویں نمبر پر آنے والے ٹیمیں پلے آف میچز میں حصہ لیں گی۔

یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفرین کا کہنا ہے کہ لیگ کا نیا فارمیٹ ایونٹ کے توازن کو درست رکھنے میں کارگر ثابت ہو گا، اور یہ ٹیموں کے مابین مسابقتی توازن کو بہتر بنائے گا۔

Advertisement

یوئیفا کے صدر کے مطابق لیگ میں اس تبدیلی سے کھیل میں بہتری کے ساتھ آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا، جس سے نچلی سطح پر پورے براعظم یورپ میں فٹ بال کی ترویج کا کام لیا جائے گا۔

یورپی چمپئینز لیگ میں نئی ٹیموں کی آمیزش یوئیفا کے ایگزیکٹو بورڈ اور یوئیفا کے صدر نے متفقہ طور پر منظوری دی ہے، توقع ہے کہ اس سے خطے میں ہونے باغی سپر لیگز کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

یورپ کے بارہ بڑے کلبوں نے گزشتہ اپریل میں مجوزہ نئے مقابلے کے لیے سائن اپ کیا تھا لیکن ان کے اپنے کھلاڑیوں اور شائقین کے ساتھ ساتھ حکومتوں اور فٹ بال کی گورننگ باڈیز کے شدید ردعمل کے بعد یہ چند ہی دنوں میں ختم ہو گیا۔

نو کلبوں نے اپنے آپ کو اس منصوبے سے دور کر لیا لیکن ریئل میڈرڈ، بارسلونا اور جووینٹس اس تصور کے ساتھ بورڈ پر موجود ہیں۔

یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفرین  نے کہا کہ مجھے واقعی خوشی ہے کہ یہ یو ای ایف اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کا متفقہ فیصلہ تھا، جس میں یورپی کلب ایسوسی ایشن، یورپی لیگز اور نیشنل ایسوسی ایشنز نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر