
ڈیجیٹل کرنسی کے ماہرین نے دنیا بھرمیں کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے اہم انکشاف کردیا ہے۔
دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کی گرتی ہوئی قدر نے چند ہی دنوں میں لاکھوں افراد کا دیوالیہ نکال دیا ہے جب کہ کرپٹو کرنسی کے مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 800ارب ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوگئی ہے۔
کرپٹومارکیٹ کے بہت سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ2022 کرپٹو خصوصا بٹ کوائن کے کریش ہونے کا سال ہے۔ دنیا بھر کی معاشی مارکیٹیں کواس وقت تین خطرات افراط زر، بڑھتے ہوئے انٹرسٹ ریٹ اور جیوپولیٹٰکل عدم استحکام کا سامنا ہے۔
رواں سال کے آغاز سے تاحال کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ 22 فیصد نیچے آچکی ہے جو کہ مجموعی طور پر ایک کھرب 70 ارب ڈالر بنتے ہیں۔
کرپٹوکرنسی مارکیٹ کا تجزیہ کرنے والی معتبرویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق رواں ماہ کے آغازسے بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کی قیمت تنزلی کا شکار ہے اور صرف ایک ماہ میں اب تک ان کی قدرمیں 13 فیصد تک کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ بٹ کوائن کے علاوہ ایتھریم اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔
کرپٹو مارکیٹ میں ہونے والی گراوٹ کے نتیجے میں رواں ماہ کے ابتدائی دو ہفتوں میں ڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹ سے 800 ارب ڈالرکا صفایا ہوچکا ہے۔ اور ایک ماہ کے عرصے میں کرپٹو مارکیٹ ویلیو ریکارڈ کمی کے بعد ایک اعشاریہ 4 کھرب ڈالرپرپہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرپٹومارکیٹ کا تقریبا چالیس فیصد بٹ کوائن پرمشتمل ہے اورگزشتہ دنوں یہ دس ماہ کی کم ترین سطح 29 ہزارڈالرفی کوائن سے بھی نیچے چلا گیا تھا۔
کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق رواں سال دواپریل تک کرپٹوکی مجموعی مارکیٹ ویلیودوکھرب بیس ارب ڈالرتک پہنچ گئی تھی، جس میں سے دوکھرب نوے ارب ڈالرصرف گزشتہ نومبرمیں بڑھے تھے، کیونکہ اس ماہ بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح 69 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ہمارے پاس ڈی سینٹرالائزڈ فائنانس ( DeFi) کے لیے پبلک بلاک چین کا ڈھیر ہے۔ جن میں سے گیارہ ایسے ہیں جن کی ٹی وی ایل ( ٹوٹل ویلیو لاکڈ) اربوں ڈالر سے زائد ہے۔ ان میں ایتھیریم، بی این بی اسمارٹ چین، ایولانچے، سولینا، ٹرون، پولیگون، ٹیرا، فینٹم، کرونوس، آربٹریم اور ویوز شامل ہیں۔
ان تمام معاملا ت اورمارکیٹ کے اتارچڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے کرپٹو ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر دنیا بھر کی کرپٹو کرنسی کریش ہوجاتی ہے تو پھربھی تین بلاک چین نیٹ ورکس اس تباہی کو جھیلنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ’بٹ کوائن بلاک چین‘،’ ایتھیریم مین نیٹ‘ اور ’ بی این بی اسمارٹ چین باقی رہیں گے۔
بٹ کوائن بلاک چین
یہ سب سے پرانی اورآزمودہ بلاک چین ہے، اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ نان فنجائی ایبل ٹوکنز ( این ایف ٹی اور ڈی سینٹرالائزڈ ایپلی کیشنز کے لیے اسی بلاک چین کو ترجیح دیتے ہیں۔
بٹ کوائن بلاک چین کے سب سے زیادہ محفوظ اور قابل بھروسہ ہونے کی اہم وجہ اس کی’ لیکویڈ نیٹ ورک اومنی لیئر اسٹیک مرجڈ ہونا ہے، جو کہ صارفین کے ڈیجیٹل اثاثوں اور کرنسیوں کے ٹریڈنگ کو تحفظ فراہم کرنتا ہے۔
ایتھیریم مین نیٹ
ایتھیریم مین نیٹ بھی ڈی سینٹرالائزڈ فائنانس ( DeFi) کےلیے سب سے زیادہ مقبول اور بااعتماد بلاک چین ہے۔ ممکنہ طور پر ایتھیرم مین نیٹ آئندہ چند ماہ میں بیکون چین کے ساتھ مربوط ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News