Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر  مملکت کی نوجوانوں سے ملک کی ترقی کیلئے جوش و جذبے سے جدو جہد کرنے کی درخواست

Now Reading:

صدر  مملکت کی نوجوانوں سے ملک کی ترقی کیلئے جوش و جذبے سے جدو جہد کرنے کی درخواست
ملک کی ترقی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام جوش و جذبے سے کام لیں۔

اسلام آباد میں دو روزہ قومی یوتھ کنونشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کردار کی تعمیر پر خصوصی توجہ دیں، ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہیں اور کرپشن اور بے ایمانی کے خلاف رہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے ملک پر فخر اور اعتماد ہونا چاہیے جو ایک ایٹمی طاقت ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کیا، لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرکے سخاوت کی مثال قائم کی اور جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی تو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

صدر مملکت نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ قوم کی طاقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔

Advertisement

کنونشن کا مقصد نسلی، ثقافتی، مذہبی اور سماجی طور پر متنوع نوجوان رہنماؤں کو ‘ہمارا پاکستان’ کے تھیم کے تحت ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔

یہ فورم نوجوانوں کو تعلیم، معیشت، سائنس، ٹیکنالوجی اور کاروبار سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد سے بات چیت کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر