دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ شین واٹسن نے اس سال انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) سے قبل فاف ڈو پلیسس کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کے فیصلے پر رائل چیلنجرز بنگلور انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق شین واٹسن نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی آر سی بی میری پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک تھی کیونکہ اس نے نیلامی میں کتنا اچھا کام کیا اور ان کی ٹیم کتنی متوازن تھی جو وہ ایک ساتھ رکھنے کے قابل تھے۔
واضح رہے کہ ڈو پلیسس نے ویرات کوہلی سے کپتانی کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں جنہوں نے گزشتہ سیزن کے اختتام پر رائل چیلنجرز کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔
شین واٹسن نے مزید کہا کہ فاف ڈو پلیسس کو شامل کرنا اور قیادت کرنا حکمت عملی کے لحاظ سے ایک شاندار فیصلہ تھا، وہ ایک بہترین آدمی اور بہت اچھے لیڈر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
