
سلمان رفیق نے کہا ہے کہ نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اہم اور بنیادی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجاویداکرم،سپیشل سیکرٹریز،ایڈیشنل سیکرٹریزودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اشتراک سے پنجاب نرسنگ انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نرسوں کیلئے بہتری لائی جائے گی جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے تعاون سے بی ایس این نرسنگ میں داخلے بھی کئے جائیں گے۔
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اہم اور بنیادی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور پنجاب کے نرسنگ کالجزکے حالات بہتر کئے جائیں گے۔
سیکرٹری صحت علی جان خان حال ہی میں تمام نرسنگ کالجزکا دورہ کرکے آئے ہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیتی کورسزبھی کروائے جائیں گے۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے پہلے دن سے کام کررہے ہیں، پنجاب کے نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News