Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل میپ کی مدد سے ماضی میں سفر کریں

Now Reading:

گوگل میپ کی مدد سے ماضی میں سفر کریں
گوگل میپ کی مدد سے ماضی میں سفر کریں

ذرا تصور کریں کہ آپ کسی انجان جگہ پر راستہ بھٹک جائیں تو سب سے پہلے کیا کام کریں گے؟

آج کے دور میں اس بات کا جواب ایک چھوٹا بچہ گوگل میپ کی شکل میں دے گا، لیکن آج سے 17سال پہلے اس بات کا جواب کوئی جہاندیدہ شخص ہی دے سکتا تھا، جسے راستوں کی سمجھ بوجھ ہوں۔

لیکن 2005 میں امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کی متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن گوگل میپپ نے آج ہماری زندگی میں بہت سی سہولیات کے در وا کردیے ہیں۔

دور حاضرکی تیز رفتارزندگی میں گوگل میپ کے بنا کہیں جانے کا تصور بھی محال لگتا ہے۔ ٹیکنالوجی جائنٹ نے اپنے استعمال کنندگان کےلیے گوگل میپ میں ایک اور شاندارفیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت اینڈروئیڈ اورایپل صارفین میپ کے ’ اسٹریٹ ویو ‘ فیچر کے ذریعے کسی بھی جگہ کی ماضی کی تصاویر دیکھ سکیں گے۔

Advertisement

گوگل کی آفیشل بلاگ پوسٹ پراس فیچر کے بارے دی گئی تفصیلات کے مطابق گوگل نے اسٹریٹ ویو فیچر کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پریہ نیافیچراورایک برانڈ نیو کیمرا بھی جاری کیا ہے۔

 اس بات کمپنی کا کہنا ہے کہ آئکونک اسٹریٹ ویو فیچر میں 100 سے زائد ممالک کی  220 ارب تصاویر شامل کردی گئی ہیں، جن کی مدد سے موبائل صارفین ایپ کے ذریعے دنیا کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کر سکیں گے۔ گوگل کی جانب سے اسٹریٹ ویو ڈیٹا جمع کرنے والے نئے کیمرے کی رونمائی بھی کی گئی ہے۔

15 پاؤنڈ سے بھی کم وزن کے حامل اس فون کو آئندہ سال سے گوگل کی اسٹریٹ ویو کاروں اور ٹریکرز کے بیک پیک کے لیے پیش کیا جائے گا۔

گوگل کا یہ پورٹ ایبل کیمرا ان علاقوں کی تفصیلی تصاویر لے سکتا ہے جہاں میپ موجود نہیں ہے، اسے باآسانی کسی بھی گاڑی کی چھت پر لگا کر موبائل کی مدد سے بہترین تصاویر لی جاسکتی ہیں۔

تاہم اس کیمرے کی قیمت اور دیگر فیچرز کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر