Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، شرجیل میمن

Now Reading:

عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وزير اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سندھ حکومت نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی پر کام شروع کردیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے  اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وزير اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے تحت صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کو  قیمتیں کنٹرول رکھنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کا اعلان کردیا گیا ، وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

Advertisement

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

نئی مردم شماری، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

Now Reading:

نئی مردم شماری، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
نئی مردم شماری

نئی مردم شماری

ساتویں قومی مردم و خانہ شماری کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس معاملے پر سندھ کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت کے درمیان ابتدائی بات چیت ہوچکی ہے ، دونوں جماعتیں نہ صرف اس بات پر متفق ہیں کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے بعد ہونے چاہئیں بلکہ مردم شماری کے پرانے ’ڈی جیور‘ (De-jure)  طریقہ کار پر دونوں جماعتوں کو اعتراض ہے، گنتی کے اس طریقہ کار کے تحت لوگوں کا شمار مستقل رہائشی پتہ پر ہوتا ہے۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا مشترکہ بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ’ڈی فیکٹو‘ (De-facto) طریقہ کے مطابق لوگوں کی گنتی کی جائے یعنی لوگ جہاں رہتے ہیں، وہیں ان کا شمار کیا جائے ، پرانے طریقہ کار کے مطابق سندھ میں رہنے والے دیگر صوبوں کے لوگوں کو اس لئے شمار نہیں کیا جاتا کہ ان کے شناختی کارڈز پر ان کا مستقل رہائشی پتہ سندھ کا نہیں ہوتا ۔ دونوں سیاسی جماعتیں یہ مطالبہ کرتی رہی ہیں کہ ایسے لوگوں کو وہیں شمار کیا جائے ، جہاں وہ مردم شماری کے وقت موجود ہوں۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ جماعت اسلامی اور سندھ کی دیگر جماعتوں کا بھی یہی مطالبہ ہے اور وہ بھی مسلسل یہی کہتی رہی ہیں کہ سندھ کی آبادی کو بہت کم شمار کیا گیا ہے حالانکہ سندھ ان لوگوں پر اخراجات کرتا ہے ۔ آبادی کم شمار ہونے کی بنا پر قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں سندھ کو مالیاتی وسائل میں کم حصہ ملتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی طرف سے نئی مردم شماری کے انعقاد کے لیے نیا ورکنگ پیپر تیار کرانے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا، یہ ورکنگ پیپر سی سی آئی سے منظور کرایا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو توقع ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نئی مردم شماری کے حوالے سے ان کے مطالبات تسلیم کرانے میں دیگر صوبوں کو بھی راضی کر لیں گے ۔

نئی مردم شماری کب ہو گی ؟

ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے 26 ء اپریل 2022 ء کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط موصول ہوا کہ نئی مردم اور خانہ شماری کا آغاز یکم اگست 2022 ء سے ہو گا اور 31 دسمبر 2022 ء تک مردم شماری کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا لیکن سیاسی جماعتوں کی قیادت اس با ت کے لئے تیار ہے کہ نئی مردم شماری کے انعقاد اور نتائج میں تاخیر ہو سکتی ہے ۔ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ نئی مردم شماری کا آغاز اکتوبر 2022 ء سے ہوگا اور نتائج اپریل 2023 ء تک متوقع ہیں ۔

کیا نئی مردم شماری سے پہلے عام انتخابات ہو سکتے ہیں ؟

ادارہ شماریات پاکستان سے خط موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جو پریس ریلیز جاری کیا گیا ، اس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن یہ محسوس کرتا ہے کہ 2017 ء کی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جو حلقہ بندیاں کی جا رتھیں ، وہ غیر متعلق ہو گئی ہیں ۔

 اگر نئی مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022 ء میں آ جاتے ہیں تو نئی حلقہ بندیوں کو مزید 4 ماہ درکار ہوں گے ۔ یعنی الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات اپریل 2023 ء کے بعد منعقد ہو سکتے ہیں ۔لیکن موجودہ مخلوط حکومت کے اتحادی اس بات پر متفق ہیں کہ عام انتخابات نومبر 2023 ء میں ہوں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر