Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا حج کے اخراجات میں کمی کا اعلان

Now Reading:

حکومت کا حج کے اخراجات میں کمی کا اعلان
وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی تیار کر لی

حکومت کی جانب سے آئندہ حج کے اخراجات میں کمی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے مہنگے حج کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں حج کے معاملے پر بھی ڈاکے ڈالے گئے اور ان کیپالیسیوں سے حج مہنگا ترین ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ حج و زیارات کو سستا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ساتھ ہی اقلیتی برادری کی خدمت کے لئے بھی کردار ادا کریں گے۔

بعدازاں مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مفتی عبدالشکور نے آئندہ حج کے اخراجات 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاجیوں کے لیے رہائش گاہیں کم قیمت پر کرائے پر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج کے اخراجات کو مزید کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ عام مسلمان انتہائی آسانی کے ساتھ اپنا مذہبی فریضہ ادا کر سکیں۔

وزیر نے کہا کہ عمرہ اور زیارت کے لیے ایک جامع اور سستا پیکج جلد متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ان کی وزارت میں پچھلی حکومت کی طرف سے کی گئی بدعنوانی کو سامنے لایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقلیتوں کے لیے ایک سستا پیکج بھی جلد متعارف کرایا جائے گا تاکہ انہیں ان کے مقدس اور مذہبی مقامات کی زیارت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر