عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورنے وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا تحریری حکم جاری کیا۔
اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹراورشہبازشریف کے وکیل کو 21 مئی کو ضمانت اور چالان پر دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹرنے شہباز شریف کی میڈیکل چیک اپ کیلئے وقت لینے کی ای ٹکٹ دیکھنے کے بعد مخالفت نہیں کی۔
تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ شہباز شریف کے پیش نہ ہونے کی دلیل دی گئی کی ریاست کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے انہیں یو اے ای میں تعزیت کیلئے جانا ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے دلائل کا جواب دینے اور تیاری کیلئے مہلت مانگی۔
چار صفحات پر مشتمل تحریی حکم نامے کے مطابق امجد پرویز ایڈووکیٹ نے بھی دوسری عدالت میں کیس کے سبب مزید سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی۔ شہبازشریف اہم معاملات کیلئے بیرون ملک گئے جن کی واپسی 13 مئی کو طے تھی۔
عدالتی حکم نامے میں لکھا گیا کہ امجد پرویزایڈووکیٹ کے مطابق گزشتہ حکومت نے شہباز شریف کو طبی معانئے کیلئے بیرون ملک نہیں جانے دیا تھا۔ امجد پرویزایڈووکیٹ کے مطابق شہباز شریف نے 13 مئی کو ڈاکٹر سے وقت لینے کی ہر ممکن کوشش کی۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ کے تحریری حکم میں مؤقف کے مطابق برطانیہ میں آج صبح ساڑھے 11 بجے شہباز شریف کے کنسلٹنٹ نے طبی معانئے کیلئے وقت دیا۔ شہباز شریف کو متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال کے سبب بھی اپنے دورے کے وقت میں تبدیلی کرنا پڑی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
