Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگرد کراچی کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

Now Reading:

دہشتگرد کراچی کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی
مرتضیٰ وہاب

معیشت کی موجودہ صورتحال میں آئی ٹی سیکٹر گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، میئر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ دہشتگرد کراچی کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان  مرتضی وہاب رات گئے شہر قائد کے علاقے صدر پہنچے اور دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے پولیس حکام سے ملاقات اور دھماکے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔

 بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ دہشتگرد شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی کے مصروف ترین کاروباری مرکز صدر میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے نزدیک ہونے والے دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا صدرکے مصروف ترین علاقے میں واقع یونائیٹڈ بیکری کے نزدیک پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے پاس ہوا جبکہ سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی دھماکے کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پرموجود تھی۔

دھماکے سے کئی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں تباہ جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اورزخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر